• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ریاست کو دھمکیاں دے رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کو نہیں بلکہ ریاست کو دھمکیاں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اب ان کے خلاف بیانیہ مضبوط ہوتا جارہا ہے لہذا وہ اپنی بچت کے لئے دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں،ہفتہ کو آرکائیوز کمپلیکس کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے تیز ترین اقدامات کررہی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ اپنے لوگوں کو بہترین، سستی اور آرام دہ سہولیات مہیا کرے۔اس سلسلے میں محکمۂ ٹرانسپورٹ ،سندھ کابینہ سے 500 نئی پیپلز بسوں کی فراہمی کے لئے درخواست کررہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ کابینہ اسے منظور کرلے گی۔پبلک ٹرانسپورٹ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے بہت تیزی سے پبلک ٹرانسپورٹ مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔ اس ضمن میں پیپلز ٹیکسی سروس بھی شروع کی جارہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو سستی اورآرام دہ ٹرانسپورٹ مہیا کریں اور ٹرانسپورٹ کی موجودہ سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔انہوں نے صحت عامہ کے حوالے سے آگہی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نگلیریا وائرس دوبارہ جنم لے رہا ہے ۔ لہذا وضو کرتے ہوئے ناک میں پانی ڈالتے وقت احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ نگلیریا وائرس پھیلاؤ کے دوران علمائے کرام بھی اس بارے میں احتیاط کا مشورہ دے چکے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ یہ ایک پبلک سروس میسج ہے میں چاہتا ہوں کہ میڈیا اس پر آگہی پھیلانے میں مدد کرے۔ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ عمران خان کا اب قانون کی گرفت سے بچنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب ان کے قانونی مشیروں نے آگاہ کیا کہ وہ کیا کہہ چکے ہیں تو انہوں نے بی بی سی کو دیئے گئے اپنے ہی انٹرویو کو رکوانے کی کوشش کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اپنے انٹرویو میں اقرار جرم کرچکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید