• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر 7504 موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائیاں

پشاور( کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تین دنوں میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر 7504 موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائیاں کی ہیں جبکہ ہیلمٹ اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن نہ ہونے پر 1711 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردی گئیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی ہدایت اور چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے پشاور مختلف سیکٹرز میں ناکہ بندی کی اس دوران ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر 7504 افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جبکہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سمیت گاڑی کی رجسٹریشن نہ ہونے پر 1711 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردی گئیں۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ہیلمٹ استعمال نہ کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی جبکہ اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ شہری بروقت اپنی موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کر سکیں۔
پشاور سے مزید