• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوک گھنٹہ گھر میں فائرنگ میں ملوث6 گرفتار ملزمان عدالت میں پیش

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوک گھنٹہ گھر میں فائرنگ میں ملوث 6 گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرنے کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، 3 روز قبل تھانہ چہلیک کے علاقے گھنٹہ گھر میں سر عام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے تھے، گرفتار ملزمان میں ابرار، شعبان، خضر زاہد ، سلیمان، خرم اورسمیع شامل ہیں۔
ملتان سے مزید