ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی خصوصی ہدایت پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے عملے کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے،چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد یعقوب کی ہدایت پر کمپنی انتظامیہ کی جانب سے ریٹائرڈ اور دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کے واجبات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جارہے ہیں، اس سلسلے میںسی ای او شاہد یعقوب نے گزشتہ روز اپنے آفس میں 16 سے زائد مرحوم ملازمین کے لواحقین اور ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا اور کمپنی کی جانب سے ان کے واجبات کے چیک فراہم کیے۔