• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، مری کے ایس ڈی پی اوزکیلئے ڈبل کیبن گاڑیاں پہنچ گئیں

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی اورمری کے سب ڈویژنل پولیس افسروں کیلئے نئی ڈبل کیبن گاڑیاں راولپنڈی پہنچ گئیں ،ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے حال ہی میں خریدی گئی نئی گاڑیوں میں سے 24ڈبل کیبن گاڑیاں راولپنڈی ریجن کے ایس ڈی پی اوزکودی جارہی ہیں ان میں سے 10گاڑیاں راولپنڈی پولیس ،ایک گاڑی مری پولیس ،6گاڑیاں اٹک پولیس ،دوچکوال ،ایک تلہ گنگ اور4جہلم پولیس کوملیں گی ،ذرائع کاکہناہے راولپنڈی اورمری کے ایس ڈی پی اوزکی گاڑیاں گزشتہ روز راولپنڈی پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں جوجلد متعلقہ ایس ڈی پی اوزکے حوالے کردی جائیں گی ،اس سے قبل آرپی او اورسی پی اوکے لئے خریدی گئی دو لگژری گاڑیاں پانچ روزقبل راولپنڈی پہنچی تھیں ،جب کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں راولپنڈی پولیس کو قیدیوں والی 5نئی گاڑیاں دی گئی تھیں ، جب کہ گزشتہ سال سی پی او راولپنڈی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے لئے 4جیپوں ،5ڈبل ڈورگاڑیوں ،ایک فونٹین ٹنلینڈ،15پک اپ ڈسٹ،6پک اپ ایلیٹ ،5پرزنرزوین،ایک بس ،ایک ٹرک ،ایک بریک ڈاؤن وہیکل ،2ایمبولینس ،ایک موبائل کنٹین ،2اے پی سی وین ،2کوسٹرز، 2واٹر ٹینکر، ایک کرین اور50موٹرسائیکل کی بھی ڈیمانڈ بھجوائی گئی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید