لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ محبت کا سب سے بہترین ، با عزت، محفوظ اور حقیقی ذریعہ مسنون نکاح ہے۔ نکاح میں ہی اصل سکون، اطمینان اور لذت ہے جس کا حصول اور کسی بھی حرام یا ناجائز طریقہ سے ممکن نہیں۔ و مولانا عبد الستار نیازی کے صاحبزادے حافظ محمد مدثر کے نکاح کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں ممتاز عالمِ دین مولانا محمد ناصر مدنی ، پروفیسر فیاض احمد سلفی، مولانا محمد اسلم صدیقی اور الحاج عبد الستار بھی موجود تھے ۔