• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں، راغب نعیمی

لاہور (خبرنگار) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے شہداءہمارے حقیقی ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں، احتجاج کی آڑ میں شہیدوں کی یادگاروں پر حملوں کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، 9 مئی کے واقعے کے پیچھے کون ہیں ان کو پکڑا جائے، 9 مئی کے واقعے میں ملوث عناصر کو سزا ضرور ہونی چاہئے۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدؒ کی یاد میں 11 جون میںشہید پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور مذہبی و روحانی شخصیات شہید کی دینی و ملی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کے صدر مفتی ندیم قمر ودیگر عہدیدارن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید