• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، فائرنگ تبادلہ میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان بھی شہید

راولپنڈی،اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ،جنگ نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہدا میں نائیک ظہیر عباس اور لانس نائیک معراج الدین شامل ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید