• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپیکٹ رینکنگ، اوپن یونیورسٹی کا پاکستانی یونیورسٹیوں میں پہلی، دنیا بھر کی 1304 جامعات میں 25ویں پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز

اسلام آباد( وقائع نگار ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف میں ایس جی ڈی-4(معیاری تعلیم) کے تحت عالمی درجہ بندی کے معتبر ادارہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی، امپیکٹ رینکنگ 2023ء میں پاکستان کی 66 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں پہلی جبکہ دنیا بھر کی1304 جامعات میں 25ویں پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اوپن یونیورسٹی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی واحد جامعہ ہے جو دنیا کی پہلی 25 جامعات میں شامل ہے۔
ملک بھر سے سے مزید