• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہاؤس حملہ کیس، ناقص تفتیش یاسمین راشد کی بریت کی وجہ بنی

لاہور( رپورٹ /احمد فراز) لاہورمیں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں یاسمین راشد کی بریت پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے ہوئی کیونکہ نو مئی کے درج مقدمے میں یاسمین راشد ایف آئی آر میں نامزد ہی نہیں تھیں، جے آئی ٹی نے کیس درج ہونے کے بعد اگلے روز 10 مئی کو ضمنی میں یاسمین راشد کا نام شامل کیا جس کے بعد جے آئی ٹی نے یاسمین راشد کا اسی مقدمے میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا پولیس اور پراسیکیوشن یاسمین راشد کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں کردارثابت نہ کر سکی جس کی وجہ سے وہ بری ہو گئیں یاسمین راشد کا جناح ہاؤس کے طرف لے جانے کا ایک کلپ بھی سامنے آیا تھا جس میں وہ کہے رہی تھیں کہ اکٹھے ہو چلو اور ایک دوسرے کلپ میں وہ مشتعل مظاہرین کو اندر نہ جانے کا کہہ رہی تھیں اسی کلپ کی وجہ سے ان کا وکیل بری کرانے میں کامیاب ہو گیا اس مقدمے میں یاسمین راشد کی موجودگی صرف جناح ہاؤس کے باہر پائی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے کی ضمنی میں یاسمین راشد کا نام اگلے ہی روز درج کیا گیا، یاسمین راشد مشتعل احتجاج کرنے والوں کی سربراہی کررہی تھیں اورجناح ہاؤس پر حملہ کرنے کی ترغیب دے رہی تھیں،ضمنی میں 10 گواہان کے بیان پر یاسمین راشد کا نام لکھ کر عدالت میں دیا گیااب مقدمہ نمبر 96میں بریت کے بعد یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے ایک اور دوسرے مقدمہ نمبر 97 میں طلبی کرائی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید