• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید 4 ملزمان پر آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی واقعے کے ملوث مزید چار ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیدی۔

چاروں ملزمان کے خلاف آرمی سیکرٹ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی ہوگی۔

چاروں ملزمان کوحساس ادارے کی ٹیم نے سینٹرل جیل فیصل آباد سے تحویل میں لے لیا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ کی سماعت آرمی ایکٹ کے تحت ہوگی۔

واضح رہے فیصل آباد سے حساس ادارے کی طرف سے تحویل میں لیے جانیوالے ملزمان کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید