• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریو ڈی جنیرو: شکیرا کا تاریخی کنسرٹ، 20 لاکھ افراد کی شرکت

ریوڈی جنیرو( نیوز ڈیسک) کولمبیا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے 2مئی کی رات برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے مشہور کوپاکابانا بیچ (Copacabana Beach) پر ایک تاریخی اور مفت کنسرٹ کے ذریعے تقریباً 2 ملین (20 لاکھ) شائقین کو مسحور کیا۔ حکام کے مطابق اس یادگار کنسرٹ  میں ساحل پر تقریبا 2 ملین افراد موجود تھے جو شکیرا کے کیریئر کا سب سے بڑا شو بن گیا۔ شکیرا نے اپنے مشہور گانے "Hips Donʼt Lie"، "Waka Waka" اور "La Tortura" گا کر ماحول گرما دیا، کنسرٹ میں برازیلین فنکار انیتا (Anitta)، کائتانو ویلوسو (Caetano Veloso)، اور ایویٹ سانگالو (Ivete Sangalo) نے بھی شرکت کی۔کنسرٹ کے آغاز میں ڈرون کے ذریعے ایک بھیڑیے (Wolf) کی تصویر فضا میں بنائی گئی جو شکیرا کی علامت ہے،یہ شو "Todo Mundo no Rio" فیسٹیول کا حصہ تھا، جس کا مقصد مئی کے مہینے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔شکیرا نے پرتگالی زبان میں ہجوم سے مخاطب ہو کر کہا، برازیل، میں تم سے پیار کرتی ہوں، یہ جادوئی ہے کہ یہاں ہم لاکھوں روحیں ایک ساتھ موجود ہیں، یہ کنسرٹ میڈونا (2024) اور لیڈی گاگا (2025) کے بعد کوپاکابانا پر ہونے والے سب سے بڑے شوز میں سے ایک ہے۔
اہم خبریں سے مزید