• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) شاہراہ بھٹو (ملیر ایکسپریس وے)کے افتتاح کی تاریخ 20مئی رکھی گئی ہے ملیر ندی کے ساتھ قیوم آباد تا قائدآباد شاہراہ کو ٹریفک کے لئے پہلے ہی ھولا جا چکا ہے جبکہ سپر ہائی وے تک کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہےسپر ہائی وے کو ملانے والا دو کلومیٹر کا ٹکڑا زیر تعمیر ہےکیونکہ اس پر کام کے لئے وہاں سے گزرنے والے ٹریفک کو ڈائیورژن کا مسلہ تھا اسے بھی چند دن میں مکمل کر لیا جائے گاذرائع کے مطابق منصوبے پر تعینات انجینئرز نے حکومت سندھ کو افتتاح کے لئے 20 مئی کی تاریخ دی ہے امکان ہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری باضابطہ اس مکمل شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھولیں گے۔

اہم خبریں سے مزید