کراچی (اسد ابن حسن) حکومت پاکستان کے نیشنل ٹیرف کمیشن نے ویتنام سے درامد شدہ ایڈھیسو ٹیپس (چپکنے والا ٹیپ) کے بڑے بڑے رولز کی پاکستان میں درامد اور ان کو ڈمپ کرنے سے پاکستانی مقامی انڈسٹری کے نقصانات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مذکورہ کمیشن کو پاکستانی ایڈھیسو ٹیپس تیار کرنے والی دو کمپنیوں نے تحریری اور ثبوتوں کے ساتھ درخواست دی تھی کہ ان بڑے بڑے ایڈھیسو رولز کی درامد سے پاکستانی انڈسٹری کو بے انتہا نقصان پہنچ رہا ہے۔ کمیشن 2023 سے 2025 تک کے پاکستانی کمپنیز کے نقصانات کا تجزیہ کرے گی اور ساتھ ہی 2025 کے پورے سال میں کتنے رولز ڈمپ کیے گئے ان کی بھی تحقیقات کرے گی۔