اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) عمران خان کی پہلی مطلقہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ارب پتی آئرش ، آسٹریلوی فلم ساز سے منگنی کی یہ خبر پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ رنگین کہانیوں کے لئے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جمائما کی جاذب نظر تصاویر اور رنگین پس منظر کی روداد بیان کرتے ہوئے اسے خوب اجاگر کیا۔ جیل ذرائع کے مطابق عمران کے مشقتی نے اتوار کی شام اسے جمائما کے بارے میں اڈیالہ جیل میں آگاہ کیا تو اس نے حیرت ظاہر کی۔ اس دوران ذرائع نے بتایا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کا نیا شریک حیات بننے و الا کیمرون اوریلی بھی یہودی نژاد ہے اور وہ اپنا زیادہ تر وقت سوئٹزرلینڈ اور مغربی لندن میں اپنی ہونےو الی بیوی کےساتھ گزارنے آتے ہیں ان کی عمر باسٹھ جبکہ جمائما باون سال کی ہے جمائما گولڈ اسمتھ کے بیٹے قاسم اور سلمان جواپنی مطلقہ ماں اور آنجہانی نانی کے ساتھ لندن میں رہتے تھے ان کی طرف سے اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں ہوا اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ وہ اپنے سوتیلےباپ کے ساتھ رہیں گے یا کوئی نئی سکونت تلاش کرینگے۔ قبل ازیں جمائما کے متعدد رومانس ہوئے جن کی خبروں کے حو الے سے یہ دو نوں خاموش رہے۔