• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ آزادی میں مسلمانوں کی حمایت پر مشکور ہیں، پاک ترک دوستی کی جڑیں تاریخ میں پیوست ہیں، ترک سفیر

اسلام آباد (صالح ظافر)ترک سفیر کا کہنا ہے کہ جنگ آزادی میں مسلمانوں کی حمایت پر مشکور ہیں، پاک ترک دوستی کی جڑیں تاریخ میں پیوست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان گہری تاریخی جڑوں کا تذکرہ کیا ہے۔ انہوں نے جنگ آزادی کے دوران ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت پر جنوبی ایشیا کے عوام، بالخصوص مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتے اب دونوں قوموں کے درمیان ایک لازوال بھائی چارے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ سفیر عرفان نذیر اوغلو ’’قومی خودمختاری اور یومِ اطفال‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید