کراچی (افضل ندیم ڈوگر) امارات نے اپنا فلائٹ آپریشن مکمل فعال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم یو اے ای کے3بڑے ایئرپورٹس کی پروازیںماضی کے مقابلے میں62فیصد تک آپریٹ ہو رہی ہے۔ 28فروری کو جنگ سے قبل دبئی ایئرپورٹ سے یومیہ1200، ابوظہبی 480اور شارجہ سے اوسط 300 پروازیں آپریٹ کی جارہی تھیں جو 1980 بنتی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے اعداد و شمار کے مطابق 2 اپریل کو دبئی سے 683، ابوظہبی سے 345اور شارجہ سے 187 پروازیں اپریٹ کی جا سکیں جو مجموعی طور پر 1215 اور مجموعی کا 62 بنتی ہیں۔ یہ تعداد ان ایئرپورٹس کی سابقہ استعداد کار سے 765 پروازیں اور تناسب 38 فیصد کم ہے۔ گزشتہ 3 دن کے دوران دبئی ایئرپورٹس کی آپریشنل پروازوں میں 100 کا اضافہ ہوا ہے۔