دبئی ( سبط عارف )دبئی،میٹرو، بلیو لائن ٹریک پر زیر زمین سرنگوں کا کام شروع، شیخ محمد بن راشد نے ٹنلنگ کام کا آغاز کیا،بلیو لائن ٹریک 2029تک مکمل کرنے کا ہدف، مشرق وسطی جنگ سے بھی تعمیراتی کام میں سست رفتاری پیدا نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد الکمتوم نے دبئی میٹرو کی بلیو لائن کے اہم زیرِ زمین کام (ٹنلنگ) کا آغاز کر دیا ہے جس سے منصوبے پر کام مزید تیز ہو گیا ہے۔ بلیو لائن ٹریک منصوبے کا پہلی بار نومبر 2023میں اعلان کیا گیا تھا اور اس منصوبے پر تیزی سے تعمیر جاری ہے۔ بلیو لائن 30 کلومیٹر طویل ہوگی، جس کا آدھا حصہ زیرِ زمین ہوگا، جبکہ اس میں 14اسٹیشنز شامل ہوں گے۔ دبئی حکام کے مطابق یہ میٹرو لائن 9 اہم علاقوں کو جوڑے گی اور تقریباً 10لاکھ افراد کو سہولت فراہم کرے گی جبکہ ریاست میں ٹریفک کے رش میں بھی کمی متوقع ہے۔اس منصوبے پر 20ارب درہم سے زائد لاگت آئے گی اور اسے 9ستمبر 2029تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔