• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں گرمی کی لہر، کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ

کراچی / حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر / نیوز ایجنسیز) ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ،کراچی میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ گرمی کی شدت 44 ڈگری جیسی محسوس کی گئی۔تفصیلات کےمطابقکراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم ہے۔کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ گرمی کی شدت 44 ڈگری جیسی محسوس کی جا رہی ہے۔حیدر آباد میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 47 اور سکھر میں 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔کراچی کے شدید گرم موسم کے باعث مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کیمپس قائم کردیے گئے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔شہر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے پیشِ نظر کے الیکٹرک نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے پیشِ نظر کے الیکٹرک نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید