• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں کے ساتھ پارٹی پوزیشن، پی پی سرفہرست

سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مخصوص نشستوں کے ساتھ پارٹی پوزیشن صوبائی الیکشن کمیشن آفس کراچی میں مرتب کرلی گئی۔

جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ بھر میں 9569 نشستوں کے ساتھ پہلی پوزیشن ہے۔ جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا سندھ بھر میں 909 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ 

پی ٹی آئی سندھ بھر میں 799 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جماعت اسلامی سندھ بھر میں601 نشستوں کےساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ بھر میں 293 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

قومی خبریں سے مزید