• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، حیدرآباد، سکھر موٹر وے کیلئے 9.5 ارب روپے کی گرانٹ منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے49 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی ، ای سی سی نےحیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کے ضمن میں حکومت کی ساڑھے 9ارب روپے کے ضمانت کے اجراء اور این ڈی ایم اے کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریا ت سمیت دیگر وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔ کمیٹی کااجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت مواصلات کی سمری پر حیدرآباد سکھر موٹروے کی بلٹ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفرکی بنیاد پر تعمیر کے ضمن میں ساڑھے 9ارب روپے کی ضمانت کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ این ڈی ایم اے کی سمری پر ای سی سی نے کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے ریلیف آئٹم کے سٹاک کی خریداری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی۔ اجلاس میں وزارت قومی صحت خدمات کی 49 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے سمری پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید