• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

K الیکٹرک کی نج کاری کے معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ عدالت معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی، معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، چاہیں تو متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سوموار کے روز درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ کے الیکٹرک کی نجکاری کا معاملہ ہائی کورٹ میں اٹھانے کے بارے اپنے موکل سے مشورہ کرے جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ، ہم کے الیکٹرک کی نجکاری کے معاملے میں، مداخلت نہیں کریں گے،چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے بھی پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے براہ راست اختیار سماعت کے بارے آئینی شق آرٹیکل 184/3 سے متعلق دو قوانین بنائے ہیں، آپ چاہیں تو اس معاملے میں متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید