• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کا چپڑاسی بھی پرویز الٰہی خاندان کیساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کے بیٹے اور دو بہوؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ جمع کرا دی۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر بھٹی نے بھی کرپشن سے پیسہ کمایا جس کا تانے بانے راسخ الہی ، زارا اور تحریم الہی سے ملتے ہیں،قیصر بھٹی کے اکاؤنٹس سے چوہدری خاندان کو 325 ملین منتقل ہوئے 175 ملین کی ٹرانزیکشنز مشکوک ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کے چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی کے اثاثہ جات انکی آمدن سے زائد ہیں اور وہ منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے،چپڑاسی قیصر اقبال بھٹی نے تحریم الہی ، زارا الہی اور راسخ الہی کے ساتھ ناقابل وضاحت بینکنگ ٹرانزیکشنز کی ہیں۔

 قیصر اقبال بھٹی نے گیارہ افراد اور تین کمپنیز کے ساتھ ایسی ٹرانزیکشنز کیں جن کی کوئی وضاحت موجود نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید