• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال کراچی کے شعبہ یورولوجی کے آپریشن تھیٹر میں گٹر کا پانی جمع

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی کے شعبہ امراض البول (یورولوجی) کے آپریشن تھیٹر میں گٹر کا پانی بھر گیا جس سے مریضوں کےساتھ ڈاکٹروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کی صبح مریض اس انتظار میں تھے کہ انہیں آپریشن تھیٹر لے جایا جائے گا لیکن انہیں بتایا گیا کہ تھیٹر میں گٹر کا پانی بھرنے سے ان کا آپریشن نہیں ہوسکتا اور انہیں نئی تاریخ دے دی گئی جس سے مریضوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے آپریشن تھیٹر میں ہر دوسرے روز گٹر کا پانی بھر جاتا ہے جس سے آپریشن ملتوی ہو جاتے ہیں جبکہ شدید بدبو اور تعفن سے ڈاکٹر بھی پریشان رہتے ہیں تاہم انتظامیہ اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرانے کے بجائے گٹر کی صفائی کرا دیتی ہے جس کے بعد گٹر دوبارہ بھر کر چوک ہوجاتا ہے اور پانی نکل کر آپریشن تھیٹر میں داخل ہو جاتا ہے۔ شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد احمد نے تصدیق کی کہ آپریشن ملتوی کیے گئے کیونکہ تھیٹر استعمال کے قابل نہیں تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہانہوں نے اسپتال کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہےجلد مسئلے کو حل کر دیا جائے گا۔ جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ انہیں صبح ہی اس بارے میں معلوم ہوا جس پر شام تک اس مسئلے کو حل کرا دیا گیا۔ مستقل بنیادوں پر حل کرانے سے متعلق استفسار پر ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شعبہ یورولوجی کے آپریشن تھیٹر کو چیک کرائیں گے تاکہ ایسا مسئلہ دوبارہ پیدا نہ ہو اورمریض پریشانی سے محفوظ رہیں۔
اہم خبریں سے مزید