• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم طارق کے والد کا انتقال، خالد مقبول کی تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے شہید چیئرمین عظیم طارق کے والد تحسین احمد امریکا میں انتقال کرگئے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہید چیئرمین عظیم احمد طارق کے والد تحسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحوم کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کے مرحوم تحسین احمدکے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور انکے سوگوار اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
اہم خبریں سے مزید