• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل روڈ پر گاڑی نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈبل روڈ دوکانی بابا مزار کے قریب گاڑی نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا اہل علاقہ نے ڈرائیور کر پکڑ کر تشدد کر کے زخمی کر دیا پولیس کے مطابق ڈبل روڈ کے علاقے لانگو آباد کےرہائشی علی اکبر کا 13سالہ بیٹا میر زیب گزشتہ روڈ دوکانی بابا مزار کے قریب کھڑا تھا کہ ایک گاڑی نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا اہل علاقہ نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش او ر زخمی کو ہسپتال پہنچای جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس ڈرائیور محمد اسماعیل کو طبی امداد کے بعد گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی ۔
کوئٹہ سے مزید