• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام سپورٹس ٹورنامنٹ کے تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی ،صدارت سی ای او ایجوکیشن فیض عباس خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم تھے،فیض عباس خان نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کو مبارکبادی اور تمام پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کے کھیلوں میں دلچسپی لینے کو سراہا۔ صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ریاض آصف نے سپورٹس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شیخ محمد رفیق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان،راؤ جاویدرفیق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹر ی ملتان ، خالد جاوید سنگھیرا صدر ایپکا پاکستان ، فاروق اکبرخان لغاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل ملتان ، اسلم خان قیصرانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل ملتان سٹی ، ملک الطاف سر پرست اعلی پنجاب ٹیچر یونین ملتان ڈویژن نے شرکت کی، ٹورنا منٹ کے انعامات میں مسلم ایچ ایس ملتان ترگڑھ ایچ ایس ملتان اور چک آرایس، سمیجہ آباد ایچ ایس ، جامعہ العلوم ایچ ایس ملتان گلگشت ماڈل ملتان نے ضلع بھر میں سب سے زیادہ انعامات حاصل کیے۔
ملتان سے مزید