بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے جنوب مغربی صوبہ سینچوان میں 2روز سے جاری شدید بارش کے دوران تودے گرنے سے 23افراد ہلاک ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق سلائیڈنگ کا واقعہ سینچوان کے شہر لی شین کی ایک معدنی کان میں پیش آیا ہے۔ مقامی حکام کا کہا ہے کہ تودے گرنے سے کان کنوں کی بڑی تعداد ملبے تلے دب گئی ہے۔ متاثرہ مقام پر امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور 19افراد کی لاشیں مٹی سے نکالی جا چکی ہیں۔