• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل کی حدود میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ناقص سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بہتری نہ آ سکی، ضلع کونسل کی حدود میں مرکزی سڑکوں پر بھی گندا پانی جمع ہونے لگا جس سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں، تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ملتان کی انتظامیہ کی جانب سے بہاولپور چوک سے بستی ملوک تک سیوریج سسٹم پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیں تاہم سیوریج سسٹم میں بہتری نہیں آئی اور گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں جب کہ تعفن پھیلنے سے شہریوں کے لیے سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، دوسری جانب نیشنل ہائی وے کی جانب سے بھی متعدد بار سیوریج مسائل کی شکایات کو دور کرنے کا کہا گیا مگر ضلع کونسل افسران نے کوئی توجہ نہیں دی جس سے مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے، اس حوالے سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور سیوریج منصوبوں میں بے ضابطگیاں کرنے والے ضلع کونسل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ملتان سے مزید