بلند ہوتی رہیں قیمتیں تو آخرِکار
ہمارے ہاتھ سے دامانِ صبر چُھوٹے گا
ابھی تو اور وطن میں بڑھے گی مہنگائی
ابھی تو سر پہ بجٹ کا پہاڑ ٹوٹے گا
کراچی میں چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر 1 بجے رضویہ چورنگی ناظم آباد سے برآمد ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاﺅس کو سبز رنگ کے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔
پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئی، مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا۔
نگراں وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ انجکشن سے متاثر مریضوں کے اضلاع کے ڈرگ انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔
کراچی میں خواتین اور اسکول ، کالجز کی طالبات سے متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ڈرگ کنٹرولر آفس نے تصدیق کی ہے کہ جعلی انجکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔
انورا لحق کاکڑ برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین سے بھی خطاب کریں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت دو سال کی انعم اور باپ کی طاہر کے نام سے ہوئی۔
فلسطینی عہدیدار کے مطابق سعودی وفد کا اس ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے کا دورہ متوقع ہے۔ فلسطینی عہدیدار نے مزید کہا کہ سعودی وفد آئندہ کچھ روز میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرے گا۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے ایک غیر قانونی مینو فیکچرنگ یونٹ سیل کردیا، تاہم کوئی ملزم اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 21 اکتوبر کی تاریخ اٹل ہے اس میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا، اپنی پارٹی سے بھی کہتا ہوں کہ پارٹی میں احتساب کریں۔
اسلام آباد ایئر پورٹ کا مرکزی رن وے 5 روز تک کےلیے جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
قاری شعیب نے طالب علم کو ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ماڑی پور کا بھی حق ہے کہ پاکستان کے ساتھ ترقی کرے۔ پاکستان پر 75 سال سے حکمرانی کرنے والوں کا عوام سے تعلق نہیں۔