• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے مختص کیےجانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے اہداف تیار کرلیے جس پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد مالیاتی خسارے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، وفاق اور صوبوں کو ملا کر 7.1 فیصد مالیاتی خسارے کا بجٹ تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا مالیاتی خسارہ ہوگا جبکہ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 7300 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید