لاہور(مانیٹرنگ سیل)سابق صدرآصف زرداری نےکہاہے کہ 2ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے، یہ تبھی ہونگےجب میں کراؤں گا، آصف زرداری نےسنٹرل پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب میں کہاکہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے اور ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالرز ہوگئے تھے، ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالرز تک پہنچاؤں گا۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کارکن صبر کریں، صبر کا وہ پھل ملےگا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔سابق صدرنےکہاکہ سیاست میں ہرچیزکوکرنےکاحل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔