• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان پرفیشنلز کے باہمی تبادلوں سے پاک امریکہ تعلقات مضبوط ہونگے، مسعود خان

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ نوجوان پرفیشنلز اور بزنس لیڈرزکے درمیان باہمی تباد لوں اور نیٹ ورکنگ سے نہ صرف ہمارے دوطرفہ اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں بھی دور ہونگی ۔پاکستان کی امریکہ کو آئی ٹی کی برآمدات گذشتہ سال تقریباً 1 بلین ڈالر تھیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے پانچ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جو امریکی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ پروفیشنل فیلوز پروگرام کے تحت امریکہ کے دورے پر ہے۔پروفیشنل فیلوز پروگرام کا دو طرفہ تبادلے کا پروگرام ہے جس کا مقصد باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا، پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانا اور نوجوان پیشہ ور افراد اور بزنس لیڈرز کے درمیان طویل المدتی شراکت داری قائم کرنا ہے۔ اوکلاہوما یونیورسٹی سے کیتھی ایڈمز بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔شرکاء نے امریکہ میں اپنے قیام اور اپنے ا ہم منصبوں کے ساتھ کام کے بارے میں اپنے تجربات سے سفیر پاکستان کو آگاہ کیا۔ کیتھی ایڈمز نے پاکستان کی دلکش خوبصورتی دیکھنے کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔مسعود خان نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے ہم منصبوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیں تاکہ وہ پاکستانی معاشرے کے تنوع کے بارے میں تجربہ اور ملک میں موجود کاروبار کے وسیع مواقع تلاش کرسکیں۔
اہم خبریں سے مزید