• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمبولینس میں آٹا سمگلنگ کی انکوائری کا حکم

اسلام آباد (نامہ نگار)پمز ہسپتال کی ایمبولینس کے ذریعے آٹا سمگل کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی پمز نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ سوشل میڈیاپر سرکاری ایمبولینس پر آٹا لوڈ ہونے کی ویڈیو وائر ل ہوئی تھی۔دھیرکوٹ کے ہسپتال کے قریب ٹرک سے آٹا ایمبولینس میں لوڈ اور راولپنڈی سمگل کیا گیا۔ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو انکوائری آفسیر مقرر کر کے 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید