• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم میں اضافہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی،علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن، آصف صفوی،احسن عباس ودیگر نے پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ عوام کو تحفظ کی فراہمی ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری ،شہر قائد میں بڑھتا ہوا اسٹریٹ کرائم سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے صرف نوٹس لینے کے دعوئے ہوتے ہیں مجرم گرفتار نہیں کئے جاتے، انہوں نے کہا کہ ملکی موجودہ حالات،سیاسی عدم استحکام،معاشی بحران، قدرتی آفات،بے پناہ مہنگائی،بنیادی سہو لتوں کی عدم فراہمی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق ہونے والے عزادار صفدر شاہ،اظہر شاہ سمیت شہریوں کے قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید