کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں دل کی 16ہزار سرجریاں کرنے والا کارڈیالوجسٹ (دل کا ڈاکٹر ) حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوگیا ۔
معروف ماہر امراض قلب 41سالہ گورو گاندھی کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گاندھی نے منگل کی شام 4 بجے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔
کارڈیوگرام کے بعد ان کا تیزابیت کا علاج کیا گیا۔ بہتر محسوس کرتے ہوئے وہ گھر واپس چلے گئے۔
اہل خانہ کے مطابق دو گھنٹے بعد وہ باتھ روم میں بے ہوش ہوگئے ۔ اسپتال لے جانے کے 45 منٹ کے اندر ہی ان کی موت ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق، ڈاکٹر گاندھی نے اپنے طبی کیریئر میں دل کی 16000 سے زیادہ سرجری کیں۔ وہ مختلف اسپتالوں میں کام کر رہے تھے۔ ڈاکٹر گاندھی صحت مند تھے ۔