• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کو عمران کے بارے میں بہت کچھ بتانا پڑیگا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو عمران خان کے بارے میں بہت کچھ بتانا پڑے گا کہ کیسے وہ جہاز میںبندے ڈھوتے رہے پھر انہیں اٹھا کر پھینک دیا گیا،کنگز پارٹی بنے نہ بنے اس کا تاثر تو پہلے سے موجود ہے،رہنما استحکام پاکستان پارٹی خرم روکڑی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی ہماری جماعت میں شامل ہوجائیں گے.

 سینئر تجزیہ کار ، محمد مالک نے کہا کہ بڑی دلچسپ صورتحال بن گئی ہے پنجاب ہی استحکام پاکستان پارٹی کا گراؤنڈ ہے،آصف زرداری کا بیان بہت دلچسپ ہے کہ میں جب کہوں گا الیکشن ہوں گے، آصف زرداری آئندہ وفاق میں اپنی پارٹی کیلئے بڑا کردار دیکھ رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید