• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی نواز زہری کے قاتل کو جلد گرفتار اور لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے، غلام نبی مری

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، سینئرنائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر ایڈووکیٹ طاہر شاہوانی، جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکرٹری میر اکرم بنگلزئی، خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی، کسان و ماہی گیر سیکرٹری ملک ابراہیم شاہوانی، لیبر سیکرٹری ملک عطاءاللہ کاکڑ، انسانی حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ، پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفےٰ سمالانی اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے مشترکہ بیان میں شہید ورنا علی نواز زہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ماں اپنے اکلوتے بیٹے علی نواز زہری کے ہمراہ بینک سے تنخواہ نکالنے گئی تھی لیکن افسوس کہ وہاں پر سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ماں کے سامنے اس کے جوان اور اکلوتے بیٹے کو شہید کردیا۔ پارٹی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ قاتل سیکورٹی گارڈاور متعلقہ عملہ کو معطل کرنے کے بعد شفاف تحقیقات کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ بنک کے سی سی ٹی وی کیمرہ کے مطابق سب کچھ ثابت ہونے کے بعد بھی انتظامیہ خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہی ہے آئی جی پولیس نوٹس لے کر اس سانحہ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی یقینی بنائے اورشہید ورنا علی نواز زہری کے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے۔بصورت دیگر بی این پی شہید کے لواحقین سے مل کر بھرپور احتجاج کرے گی۔جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید