• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمؐ کی دنیا میں تشریف آوری اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے، پرویز اشرف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی،اپنے رپورٹرسے) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جمعرات کے روز دربار عید گاہ راولپنڈی میں منعقدہ عالمی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس دنیا میں تشریف آوری اللہ تعالیٰ کا انسانیت پر احسان عظیم ہے۔ دنیا اور آخرت کی کامیابی نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوۂ حسنہ پر چل کر ہی مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت، امن اور بھائی چارے کا مشن عالم اسلام کیلئے بہت ضروری ہے۔سپیکر نے کہا ہے کہ آج افواج پاکستان کیساتھ 25کروڑ عوام کھڑے ہیں۔مفتی منیب الرحمان اور پیر حسان حسیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و بقا افواج کی بدولت ہے۔ہمیں دین اسلام اور یارسول اللہ کے نعرے کو بلند کرنا ہے۔کانفرنس کی صدارت سجادہ نشین پیر نقیب الرحمان نے کی۔کانفرنس میں مختلف ممالک کے سفیروں اور قونصلیٹس کے علاوہ ملک بھر سےعلماء و مشائخ،نعت خوان اور ملک و بیرون ملک سے مریدین و عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی بے پناہ بلندو بالا شانوں، اوصافِ حمیدہ اور خلقِ عظیم کے تذکروں سے قرآنِ کریم بھرا پڑا ہے۔ سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا کہ اتباعِ رسولِ کریم ﷺ ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ربِ رحمن کو راضی کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید