• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے کے سابق سیکرٹری پرادارے میں داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کی انتظامیہ نے سابق سیکرٹری پی ایس کیو سی اے غلام عمر قاضی کے بغیر پیشگی اطلاع اور منظوری ادارے میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔ ڈائریکٹر جنرل زین العابدین کی منظوری سے ناقابل قبول طرز عمل کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق سیکرٹری کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔ گزشتہ روز جاری تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے نے نوٹس لیا ہے کہ سابق سیکرٹری بغیر اتھارٹی محکمانہ سائٹس میں داخل ہوتے ہیں یا ان کو رہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جو دفتری ڈیکورم کے خلاف اور انتہائی قابل اعتراض ہے۔
اسلام آباد سے مزید