• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی عدم دستیابی کے خلاف کوہاٹی چوک پر احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی

پشاور (وقائع نگار)پشاورکوہاٹی چوک رجب اسٹریٹ کے مکینوں نے گیس ؎کی عدم دستیابی کے خلاف کوہاٹی چوک پر احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی دے دی اہلیان علاقہ آصف خان سلیم شاہ عبداللہ جان سید گل بلال احمد ظہور اور دیگرکا کہنا تھا کہ دوماہ سے رجب اسٹریٹ پرانا قصاب خانہ کوہاٹی گیٹ میں گیس بالکل ناپید ہے جبکہ پائپ میں آنے والے موبل آئیل اور ہوا سے میٹر چل رہے ہیں اور ہزاروں میں بل ادا کرتے ہیں گیس نہ ہونے کے باعث روزانہ دو سو 200 تین سو 300روپرایل پی جی سلنڈر گیس بھرواتے ہیں جن کا ماہانہ خرچ 7یا8 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے حکومتی اہلکاروں کو فکر ہے نہ ہی محکمہ گیس اس حوالے سے اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد اجلاس بلا کر احتجاجی دھرنا کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرینگے انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی وزیر اعلی اعظم خان میر پشاور زبیرعلی اور جی ایم ناردرن گیس پشاور سے فوری طور پر گیس پریشر بڑھانے اور اہل علاقہ کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے
پشاور سے مزید