• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کی زیر صدارت پولیس لائنز میں اجلاس، شہر میں جرائم کی صورتحال کاجائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی زیر صدارت پولیس لائنز ملتان میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران اور ایس ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان رانا محمد اشرف سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے، سی پی او ملتان نے شہر میں کرائم کی موجودہ صورت حال اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض ذمہ داری سے سر انجام دیں، سی پی او تمام افسران کو ہدایت کی کہ زیر التوا چالان بر وقت عدالت میں جمع کروائیں، شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کریں اور قانون کے مطابق انصاف فراہم کریں، سی پی او نے جرائم کے خاتمے کے لیے کریمنل گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دیے۔
ملتان سے مزید