نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن ممکنہ طور پر چین کا دورہ کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بلنکن نے چینی جاسوس غبارے کے تنازع کے بعد فروری میں بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آنے والے دورے کا ابھی شیڈول طے نہیں کیا گیا۔ دنیا کی 2بڑی اقتصادی طاقتیں فروری میں امریکی حکام کی جانب سے اس کی سرزمین پر ایک چینی غبارے کی نگرانی کے ذریعے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ امریکا نے کہا تھا کہ یہ غبارہ فوجی جاسوسی کے لیے تھا،جب کہ بیجنگ کا موقف تھا کہ یہ موسمی تحقیق کا غبارہ تھا جو اپنا راستہ بھول گیا تھا۔