• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جی ٹی اے(آئینی) بلوچستان کے زیراہتمام منظور شدہ مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز بھی جاری رہا ، جمعہ کو ضلع زیارت کے اساتذہ فیروز احمد ، نیاز محمد ، عبدالرحمٰن ، محمد خان اور احسان اللہ علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ۔ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ ملک کے تمام سرکاری اساتذہ اپ گریڈ ہوگئے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کے اساتذہ منظوری کے باوجود اپنے حق سے تاحال مرحوم ہیں1794جونیئر کیڈرز کے اساتذہ کی پرموشن کے کیسزکوبیوروکریسی نے روک رکھا ہے 4500مسنگ پوسٹوں کے مسئلے کو بھی حل نہیں کیاجارہا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید