کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان سے تعلق رکھنے والی لیلیٰ شفیق دختر نریمان شفیق نے بین الاقوامی سطح پر معتبر اکاؤنٹنگ اور فنانس کی پیشہ ورانہ اہلیت ACCA - UKسےکامیابی سے مکمل کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔اے سی سی اے برطانیہ کا ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ چارٹرڈ اکاؤنٹنسی ادارہ ہے جو دنیا بھر میں اکاؤنٹنگ اور فنانس کے شعبے میں اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ اسناد فراہم کرتا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ لیلیٰ شفیق کو بلوچستان کی اے سی سی اےسرٹیفائیڈ پروفیشنل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔لیلیٰ شفیق نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور مسلسل محنت کا نتیجہ قرار دیا۔