کوئٹہ( خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان سے انکے چچا محمد رمضان کاکڑ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی وزیر علی مدد جتک اور سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔