• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ڈیویلپمنٹ محاذ کا اجلاس ، صوبائی دورالحکومت کے مسائل کا جائزہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ ڈیویلپمنٹ محاذ کا اجلاس سینئر سیاسی رہنما ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ کیزیرصدارت ہوا جس میں محاذ کیو ڈی ایم کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران عبدالمتین اخونزادہ ، نذر بڑیچ ، جمیل احمد مشوانی ، سردار حبیب بڑیچ ، انجینئر عزیز بازئی ، فرید بگٹی ، مبصرین حاجی محمد عمر خان اچکزئی ، حاجی سیف اللہ خان ، پروفیسر ایاز محمود ، ملک مہر نیچاری ، عجب خان ناصر ، عبداللہ گل ، عبدالخالق دمڑ ، سردار نصیب اللہ خان ، نظام الدین مینگل اور دیگر نے شرکت کیاجلاس میں کوئٹہ کے مسائل کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے تفصیلی تجاویز و آراء پیش کی گئیں اجلاس میں کہا گیا کہ کوئٹہ پورے صوبے کے لوگوں کا مسکن ہے لیکن تباہی ، بربادی اور بدحالی کا شکار ہےپورے صوبے میں بلدیاتی اداروں کی مدت پوری ہوچکی جبکہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ہی نہ ہوسکے جبکہ میڑو پولیٹن کارپوریشن میونسپل سروسز کی فراہمی اور انسانی زندگیوں میں بہتری لانے میں مسلسل ناکام ہے اجلاس میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر و مضافات میں بدامنی ، گرانفروشی ، بے ہنگم ٹریفک ، کچرے کے ڈھیروں ، سڑکوں کی تباہ حالی ، پانی کی عدم دستیابی ، تعلیم اور صحت کے اداروں کی بدحالی نے لاکھوں شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہےاجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان حالات کے پیش نظر کیو ڈی ایم بھرپور منظم عوامی مزاحمتی تحریک کا آغاز کرے گیاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے عبدالمتین اخونزادہ، ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھرپور جاندار تحریک کے ذریعے عوام اپنا حق حاصل کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اس سلسلے میں کیو ڈی ایم عوامی رابطہ مہم کے ذریعے نچلی سطح پر عام آدمی کی شرکت و اعتماد بحال و سہولیات فراہم کرنے کے لئے تنظیم سازی کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید