• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی کامالی بحران، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کااحتجاج کااعلان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کی کابینہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جامعہ کو درپیش سنگین مالی و انتظامی مسائل اور اساتذہ و ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے 15 جون شام 4 بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہکیا جائے گا ترجمان نے کہا کہ یہ احتجاج بالخصوص ان ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے حق میں کیا جا رہا ہے جو 2022 سے ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن آج تک انہیں پینشن، گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ اور دیگر قانونی واجبات ادا نہیں کیے گئےاسی طرح حاضر سروس اساتذہ اور ملازمین کے جی پی فنڈز کی عدم ادائیگی بھی شدید تشویش کا باعث ہے ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بلوچستان کی بارہ سرکاری جامعات کے لیے کم از کم 15 ارب روپے مختص کرےجبکہ وفاقی حکومت ملک بھر کی جامعات کے جاری اخراجات اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے کم از کم 200 ارب روپے فراہم کرے۔
کوئٹہ سے مزید