• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینٹ اے کار اور آٹوموبائل رینٹل سروسز فراہم کرنیوالے اداروں کو رجسٹریشن کرانیکی ہدایت

کوئٹہ( آن لائن ) بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے صوبے میں رینٹ اے کار اور آٹوموبائل رینٹل سروسز فراہم کرنے والے تمام کاروباری اداروں اور افراد کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ تاحال رجسٹرڈ نہیں ہیں تو فوری طور پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015 کے تحت اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ا تھارٹی کے مطابق رینٹ اے کار اور آٹوموبائل رینٹل سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح 8 فیصد مقرر ہے۔ تمام سروس فراہم کنندگان کیلئے لازم ہے کہ وہ مقررہ ٹیکس ادوار کے اندر اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرائیں اور واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ مزید برآں، اس شعبے کیلئے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ یا ایڈجسٹمنٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔بی آر اے نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس قوانین کی تعمیل نہ صرف قانونی ذمہ داری ہے بلکہ یہ شفاف کاروباری ماحول، منصفانہ مسابقت اور صوبے کی ترقی کیلئے وسائل کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اتھارٹی نے کاروباری برادری کی سہولت کیلئے رجسٹریشن، ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس ادائیگی کے تمام مراحل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور آن لائن بنا دیا ہے۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے تمام رینٹ اے کار اور آٹوموبائل رینٹل سروس فراہم کنندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگی اور ریٹرن فائلنگ کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی، جرمانے یا کاروباری پیچیدگی سے بچا جا سکے اور صوبے کی ترقی میں اپنا مو¿ثر کردار ادا کیا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید