• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی یونیورسٹی آف لورالائی کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف لورالائی میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ بلوچستان کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن خان، پی پی اے ایف کے سینئر حکام، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے نمائندگان اور یونیورسٹی کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں یونیورسٹی آف لورالائی اور ترقیاتی شراکت دار اداروں کے درمیان مستقبل میں مشترکہ اقدامات، تحقیقاتی سرگرمیوں، طلبہ و اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے، کمیونٹی سروس پروگرامز اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے تعاون کو فروغ دینے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر ایک مجوزہ مفاہمتی یادداشت کا مسودہ پیش کیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید